سوشیل میڈیاشمالی بھارت

لاک اپ میں خاتون کو بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گشت ہوا جس میں کانپور میں ایک پولیس آفیسر کو لاک اپ میں ایک خاتون کو بے رحمی کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کانپور: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گشت ہوا جس میں کانپور میں ایک پولیس آفیسر کو لاک اپ میں ایک خاتون کو بے رحمی کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو سماج وادی پارٹی کے ٹویٹر اکاونٹ پر پیش کیا گیا جس سے عوام میں برہمی پیدا ہوگئی ہے۔ دومنٹ سے زائد طویل فوٹیج میں پولیس آفیسر کی جانب سے بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ پر خاتون کو مدد کی بھیک مانگتے اور درد سے پکارتے ہوئے دکھایا گیا۔

باور کیا جاتا ہے کہ پولیس آفیسر کانپور کے مقام کاکوان میں ایک پولیس سب انسپکٹر ہے۔ پولیس آفیسر اس بات سے بظاہر واقف تھا کہ اس کی مارپیٹ ریکارڈ کی جارہی ہے اور اس نے خود کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پولیس کے ساتھ صحیح رویہ نہیں اپنارہے ہیں آپ جو بھی کررہے ہیں وہ غلط ہے۔

اس کے باوجود پولیس آفیسر نے ویڈیو کے ختم ہونے تک خاتون کو مارپیٹ کا سلسلہ جاری رکھا۔ سماج وادی پارٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس آفیسر کی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات پر زور دیا ہے۔

پارٹی نے ٹویٹر پر واقعہ کی تحقیقات اور آفیسر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔