حیدرآباد

مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی، حیدرآبادکے محمد رسول کے خلاف مقدمہ درج

محمد رسول نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں وزیر اعظم مودی اور چیف منسٹر یوپی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ محمد رسول نے وزیر اعظم مودی اور چیف منسٹر یوگی کے خلاف غیر غلط الفاظ کا بھی استعمال کیا۔

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے وزیر اعظم نریندرمودی اور اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے ماردینے کی دھمکی دینے والے حیدرآباد میں مقیم محمد رسول نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

محمد رسول نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں وزیر اعظم مودی اور چیف منسٹر یوپی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ محمد رسول نے وزیر اعظم مودی اور چیف منسٹر یوگی کے خلاف غیر غلط الفاظ کا بھی استعمال کیا۔

کرناٹک کے یادگیر ضلع کے ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں ویڈیو کے حوالے سے ایک شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی محمد رسول کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔ کرناٹک پولیس فی الحال محمد رسول کی تلاش میں ہے اور حیدرآباد پولیس سے بھی رابطہ میں ہے۔