حیدرآباد

دہلی شراب اسکام، دوسری چارج شیٹ میں بھی کویتا کا نام شامل

ای ڈی عہدیداروں نے بتایا کہ دہلی کی اوبیرائے ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں بھی کویتا نے شرکت کی تھی۔ جملہ 17 افراد کے خلاف ای ڈی کی جانب سے چارج شیٹ میں ناموں کو شامل کیا گیا۔

حیدرآباد: دہلی شراب اسکام میں ایک اور سنسنی خیز خبر سامنے آئی۔ شراب اسکام کی تحقیقات کررہی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دوسری چارج شیٹ میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال، بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا، وائی ایس آر سی پی کے رکن پارلیمنٹ ماگنٹا سرینواس ریڈی کے نام شامل کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کی کل چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری

اطلاعات کے مطابق سمیر مہندرا کے بیان میں اروند کجریوال کا نام سامنے آیا۔ کویتا کے نام کو مسلسل دوسری چارج شیٹ میں بھی شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ شواہد کو تباہ کرنے کے معاملہ میں بھی کویتا کے نام کو شامل کیا گیا۔

ای ڈی عہدیداروں نے بتایا کہ دہلی کی اوبیرائے ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں بھی کویتا نے شرکت کی تھی۔ جملہ 17 افراد کے خلاف ای ڈی کی جانب سے چارج شیٹ میں ناموں کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ای ڈی کی جانب سے دہلی شراب اسکام میں ماخوذ ملزمین کی جائیدادوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس شراب اسکام کی وجہ سے دہلی حکومت کو 2873 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔