تلنگانہ

بسوں میں مرد مسافرین کیلئے سیٹس مختص کرنے کا مطالبہ، نوجوان کا انوکھا احتجاج (ویڈیو)

آر ٹی سی بسوں میں مرد مسافروں کے لئے سیٹس میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک نوجوان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

حیدرآباد: آر ٹی سی بسوں میں مرد مسافروں کے لئے سیٹس میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک نوجوان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے آرمور ٹاؤن میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
اردو یونیورسٹی میں غیرمعیاری غذا کی فراہمی پر طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)
آسٹریلیا میں تلنگانہ کا ایک شخص مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا
آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافہ کا امکان
مغربی بنگال کے کالیا گنج میں امتناعی احکامات نافذ
تلنگانہ بھر میں کل کانگریس کا احتجاج

واضح رہے کہ کانگریس کی حکومت بننے کے بعد مہا لکشمی اسکیم کے تحت پلے ویلگو اور اکسپریس بسوں میں خواتین کو زیرو ٹکٹ پر مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

حکومت کے اس فیصلہ کی وجہ سے بسوں میں خواتین کا اژدھام دیکھا جارہا ہے۔ مرد مسافرین کے لئے بسوں میں سیٹس ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔

آج آرمور میں ایک نوجوان نے نظام آباد جانے کے لئے بس میں سوار ہوا اور اسے بیٹھنے کے لئے جگہ نہیں تھی۔

نوجوان نے برہمی کے عالم میں بس کے سامنے ٹھہر کر احتجاج کیا اور ہر بس میں مرد مسافرین کے لئے کم از کم 15 سیٹس مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔