جرائم و حادثات

آئی پی ایل بٹنگ میں رقم سے محرومی، طالبعلم نے خودکشی کرلی

وہ آئی پی ایل میں سٹہ بازی میں رقم سے محرومی پر مایوس تھا اور ملازمت کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھاتاہم اس کی ملازمت کی کوشش ناکام رہی جس کے بعد اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

حیدرآباد: آئی پی ایل بٹنگ میں رقم سے محرومی اور مقروض ہوجانے پرایک طالب علم نے حیدرآباد میں خودکشی کرلی۔اس طالب علم کی شناخت وجئے واڑہ کے ایک پرائیویٹ کالج کے ڈگری سال سوم کے طالب علم ستیش کے طورپر کی گئی ہے،جس نے حیدرآبادمیں اپنے ہاسٹل میں پھانسی لے لی۔

متعلقہ خبریں
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

وہ آئی پی ایل میں سٹہ بازی میں رقم سے محرومی پر مایوس تھا اور ملازمت کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھاتاہم اس کی ملازمت کی کوشش ناکام رہی جس کے بعد اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

اس کو پھانسی پرلٹکتاہوادیکھ کر ہاسٹل انتظامیہ نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور اس نے نوجوان کے بھائی کو چوکس کیا جو یوسف گوڑہ میں مقیم تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔