تلنگانہ

بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند

آج ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جس کی قیادت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کررہے ہیں وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں اسٹینفورڈ بائیرس سنٹر فار بائیو ڈیزائن کے سینئر نمائندوں سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: اسٹینفورڈ بائیرس سنٹر فار بائیو ڈیزائن، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہشمند ہے۔ آج ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جس کی قیادت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کررہے ہیں وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں اسٹینفورڈ بائیرس سنٹر فار بائیو ڈیزائن کے سینئر نمائندوں سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ
آنند مہندرا، اسکل یونیورسٹی کے چیرپرسن ہوں گے
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی کو چیف منسٹر کا خراج
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور

اس میٹنگ کا مقصد صحت کی دیکھ بھال میں اختراعات، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی میں ممکنہ تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ دورے کے دوران، تلنگانہ کے وفد نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں تلنگانہ میں قائم کی جانے والی ینگ انڈیا اسکلس یونیورسٹی اور نئی لائف سائنسس یونیورسٹی کے قیام میں شراکت داری شامل ہے۔

بات چیت میں اسٹینفورڈ کے عالمی سطح پر معروف بائیو ڈیزائن اختراعی عمل کو ریاست کے تعلیمی اور صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام میں ضم کرنے پر مرکوز رہی۔ بات چیت کے دوران، سنٹر فار بائیو ڈیزائن کی ٹیم نے جس کی قیادت ڈاکٹر انوراگ میرل اور ڈاکٹر جوش میکور نے کی، نے چیف منسٹر کو ایک مکتوب حوالہ کیا جس میں حکومت تلنگانہ کے ساتھ تعاون کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

اس مکتوب میں ڈاکٹر جوش میکور نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ایک بڑی طبی آلات کی صنعت کی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جو تلنگانہ کے عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے،جس سے حکومت کے طبی آلات کی تعلیم کو فروغ، اختراعات اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں جاری مسلسل تعاون سے واضح ہے۔

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے حکومت کی جانب سے کمپنی کے تعاون کے لیے اپنے ویژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا تلنگانہ ہندوستان میں اختراعات اور صنعت میں سب سے آگے ہے۔ اسٹینفورڈ بائیوڈ یزائن جیسے عالمی لیڈروں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے، ہم اپنے نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔

صحت کی دیکھ بھال کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کرنے کے لیے ضروری علم، تعاون سے نہ صرف ہماری ریاست کو فائدہ پہنچے گا بلکہ صحت کی دیکھ بھال کے اختراعی حل تیار کرنے سے عالمی برادری کو بھی مدد ملے گی۔

وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ ابھی تک جن طبی ضروریات کی تکمیل نہیں کی جا سکی ہے ان کی نشاندہی کرنے اور ان کا جدید حل تیار کرنے میں اسٹینفورڈ بائیوڈیزائن کی مہارت، ینگ انڈیا اسکلس یونیورسٹی اور لائف سائنسس یونیورسٹی کے لیے مدد گار ثابت ہوگی جو ہمارے مقاصد اختراع، ٹیلنٹ کو فروغ، اور تلنگانہ میں لائف سائنسس اور صحت کی دیکھ بھال کی صنعتوں کی ترقی میں تیزی لانے کے مقاصد کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے۔

اجلاس میں میٹنگ میں علم کے تبادلہ کے پروگرامس، مشترکہ تحقیقاتی اقدامات، اور تلنگانہ میں اسٹینفورڈ بائیو ڈیزائن کے لیے سیٹلائٹ سنٹر کے قیام کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ دورہ حکومت تلنگانہ اور اسٹینفورڈ بائیرس سنٹر فار بایوڈیزائن کے درمیان ایک نتیجہ خیز تعاون کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

a3w
a3w