جرائم و حادثات

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر مایوس ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد: سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر مایوسی کے عالم میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر مایوسی کے عالم میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
انسپکٹر، ایس آئی کشائی گوڑہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر

پولیس نے بتایا کہ شہرحیدرآباد کے کشائی گوڑہ میں 38 سالہ وینکٹ ریڈی اپنی بیوی کلیانی اور دو بیٹیوں کے ساتھ مقیم تھا۔

وینکٹ ریڈی کے ساتھ اس کی ماں بھی تھی جبکہ وینکٹ کی بیوی کو اس پر اعتراض تھا۔

اس مسئلہ پر اس جوڑے میں جھگڑے بھی ہوا کرتے تھے۔دو ماہ پہلے بیوی اپنے بچوں کے ساتھ ورنگل ضلع میں واقع اپنے مائیکے گئی تھی۔

اس ماہ کی 2 تاریخ کو وہ اپنے والدین کے ساتھ اپنے شوہر کے گھر آئی جہاں پر اس کا اوراس کے والدین کا جھگڑا اس کے شوہر کے ساتھ ہوا۔

اس نے اپنے شوہرکو اس کی ماں کو گھر سے نکال دینے اور اس کی جائیداد اپنے بچوں کے نام کرنے کیلئے مجبور کیا۔

اسی مایوسی کے عالم میں شوہر نے کیڑے ماردواپی لی۔

اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔