مشرق وسطیٰ

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، مزید 13 افراد شہید ہوگئے

اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد بدھ کو پہلی بار لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ فضائی حملہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ پر کیا گیا، جہاں حزب اللہ کا مرکز واقع ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر میں بڑے پیمانے پر آگ اور کم از کم ایک عمارت کو شدید نقصان دکھایا گیا ہے۔

بیروت: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے جاری ہیں جس میں مزید 13 افراد شہید ہوگئے ۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی


اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد بدھ کو پہلی بار لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ فضائی حملہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ پر کیا گیا، جہاں حزب اللہ کا مرکز واقع ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر میں بڑے پیمانے پر آگ اور کم از کم ایک عمارت کو شدید نقصان دکھایا گیا ہے۔


اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے خود اس حملے کی منظوری دی تھی، جس کا ہدف حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کا ایک کمانڈر تھا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر سکسکیہ پر بمباری کی جس میں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیل نے 17 اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار بیروت کے جنوبی مضافات پر بمباری کی، جس میں لبنان بھر میں کم از کم 13 افراد شہید ہوئے۔


ادھر اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی امور کے رابطہ دفتر کے مطابق لبنان میں انسانی صورتحال “جنگ بندی کے باوجود انتہائی غیر مستحکم” ہے اور شہری مسلسل جنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 مارچ سے اب تک لبنان میں 2,700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ فضائی حملوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔


دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے بدھ کے روز لبنان کے اندر داخل ہونے والی اسرائیلی افواج پر 17 حملے کیے۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کو قنطرہ، البیاضہ، طیّبہ، نقرہ، رشاف اور عیتا الشعب میں ڈرون اور راکٹ حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔