شمال مشرق

کولکتہ واقعہ  کیخلاف ملک بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

میلا ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیش گپتا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ کیے گئے گھناؤنے جرم نے پوری طبی دنیا میں غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ حکومت کو سبھی مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے۔

ہریدوار: کولکتہ میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور وحشیانہ قتل کے بعد ملک بھر کی طبی برادری میں غم و غصہ ہے۔ مختلف مقامات پر مظاہرے اور ریلیاں نکال کر ملک کے ڈاکٹر اس گھناؤنے جرم کے قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
کولکتہ میں پاکستانی جاسوس گرفتار
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
جادوپوریونیورسٹی میں ڈاکیومنٹری فلم کی پرامن نمائش

 اور اسی سلسلے میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کی کال پر ہریدوار میں ہفتہ کو سرکاری اور غیر سرکاری ڈاکٹروں نے 24 گھنٹوں کے لئے کام کا بائیکاٹ کیا۔ یہاں میلا اسپتال اور سرکاری ضلع اسپتال ہریدوار کے ڈاکٹروں نے بھی او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا۔

میلا ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیش گپتا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ کیے گئے گھناؤنے جرم نے پوری طبی دنیا میں غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ حکومت کو سبھی مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ طبی عملہ محفوظ نہیں تو اپنی ڈیوٹی کیسے ادا کریں گے، ایسے واقعات اکثر منظر عام پر آتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس کے لیے سخت قانون بنایا جائے۔

ڈسٹرکٹ مین ہسپتال کی فزیشن ڈاکٹر سواتی ورما کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے لرزہ خیز واقعے کے بعد ہریدوار ڈسٹرکٹ ہسپتال کے تمام ڈاکٹر اور ملازمین آج احتجاج کر رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد پکڑ کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال پولیس قاتلوں کو بچانے میں مصروف ہے اور احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ مار پیٹ کر رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس غیر جانبداری سے کام لے اور تمام قصورواروں کو گرفتار کرکے فاسٹ ٹریک عدالتوں میں مقدمہ چلائے اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

a3w
a3w