مشرق وسطیٰ

ڈونالڈ ٹرمپ کاغزہ کے لیے 5 ارب امریکی ڈالر کے وعدے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق اس اقدام کو 19 فروری 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں ڈونالڈ جے ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں باضابطہ طور پر آگے بڑھایا جائے گا جہاں ان کے بقول “بورڈ آف پیس” کے اراکین کی ملاقات متوقع ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں غزہ کو مستحکم اور تعمیر نو کے لیے بڑے عالمی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن ممالک نے انسانی امداد اور تعمیر نو کی کوششوں کے لیے 5 ارب ڈالر سے زیادہ رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان


امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق اس اقدام کو 19 فروری 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں ڈونالڈ جے ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں باضابطہ طور پر آگے بڑھایا جائے گا جہاں ان کے بقول “بورڈ آف پیس” کے اراکین کی ملاقات متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے غزہ میں سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس یونٹس میں خدمات انجام دینے کے لیے ہزاروں اہلکار دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔


ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ اکتوبر پیش کیا گیا ان کا منصوبہ، جس کا مقصد غزہ تنازع کا مستقل خاتمہ تھا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر منظور کیا اور اس کے ذریعے ریکارڈ رفتار سے انسانی امداد کی فراہمی اور تمام زندہ و مردہ یرغمالیوں کی حوالگی ممکن ہوئی، تاہم اس منصوبے کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔


امریکی صدر نے گزشتہ ماہ ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ایک میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو درجن بانی اراکین نے “بورڈ آف پیس” کا باقاعدہ آغاز کیا اور غزہ کے شہریوں کے لیے ایک جرات مندانہ وژن پیش کیا جو آگے چل کر عالمی امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پائیدار امن کے لیے حماس کو مکمل اور فوری غیر مسلح ہونے کے وعدے پر عمل کرنا ہوگا، جبکہ حماس کی جانب سے اس بیان پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ غزہ برسوں سے تنازعات، سیاسی عدم استحکام اور انسانی بحران کا شکار رہا ہے جہاں بار بار کی جھڑپوں نے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا اور شہریوں کو بے گھر کیا۔


ٹرمپ نے “بورڈ آف پیس” کو تاریخ کا ممکنہ طور پر سب سے اہم بین الاقوامی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کا چیئرمین بننے پر فخر ہے، جبکہ اس کے اراکین، شریک ممالک اور مجوزہ استحکامی فورس کی ساخت سے متعلق مزید تفصیلات 19 فروری کے اجلاس میں سامنے آنے کی توقع ہے۔