بھارت

حج 2025 کیلئے قرعہ اندازی

عازمین حج مرکزی و ریاستی حج کمیٹیوں کے ذمہ داران اور حج سے وابستہ سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں اس لنک پر https://hajcommittee.gov.in قرعہ اندازی کو براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ منتخب شدہ عازمین کو ایس-ایم-ایس کے ذریعے بھی انتخابات کی اطلاع دی جائے گی۔

نئی دہلی: حج 2025 کے خواہشمند عازمین کا انتخاب 7 اکتوبر کو وزراتِ اقلیتی امور کے ڈائریکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی- آئی، آر، ایس کی قیادت میں آر کے پورم، سیکٹر -1 میں واقع کمیٹی کے برانچ آفس میں کمپوٹرائز قرعہ اندازی (ڈی آر ایس) کے ذریعہ کرایا جائے گا۔ یہ اطلاع حج کمیٹی آف انڈیا نے پریس کے لیے جاری ایک ریلیز میں دی۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع
حج کمیٹی کا مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کا نواں تربیتی اجتماع
دس روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس کا 4مارچ سے آغاز
حج کیمپ 2024 فوری شروع کرنے پرزور مطالبہ: محمد سلیم

عازمین حج مرکزی و ریاستی حج کمیٹیوں کے ذمہ داران اور حج سے وابستہ سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں اس لنک پر https://hajcommittee.gov.in قرعہ اندازی کو براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ منتخب شدہ عازمین کو ایس-ایم-ایس کے ذریعے بھی انتخابات کی اطلاع دی جائے گی۔

منتخب عازمین کی فہرست حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ اور حج سیودھا ایپ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ قرعہ اندازی کے موقع پر وزارتِ اقلیتی امور کے ڈپٹی سیکرٹری اور حج کمیٹی آف انڈیا کے ڈپٹی سی، ای، او نظیم احمد، آئی،او،ایف،ایس کے ساتھ وزارتِ اقلیتی امور، حج کمیٹی آف انڈیا، این، آئی، سی کے اعلیٰ افسران و ذمہ داران بھی موجود رہیں گے۔

a3w
a3w