شمالی بھارت

کشمیر میں 28 مارچ سے 6 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں27 مارچ کی دوپہر سے شام تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری یابارشوں کا امکان ہے جس کا زیادہ اثر شمالی اور وسطی کشمیر میں رہ سکتا ہے۔

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ رک رک کر ہلکی بارشیں ہونے کے بیچ 28 مارچ سے 6 اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 5 سال بعد یوم آزادی تقریب
کشمیر میں دہشت گرد کی 6 دکانات ضبط: این آئی اے


محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 28 مارچ سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز بحال کرسکتے ہیں۔


متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں27 مارچ کی دوپہر سے شام تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری یابارشوں کا امکان ہے جس کا زیادہ اثر شمالی اور وسطی کشمیر میں رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔ بعد ازاں وادی میں 28 مارچ سے 6 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔


محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 28 مارچ سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز بحال کرسکتے ہیں۔


ایڈوائزری کے مطابق وادی میں کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔