شمالی بھارت
بہار میں زلزلے کے جھٹکے
اس کا مرکز نیپال کی سرحد کے قریب تبت میں تھا۔ تاہم تبت میں زلزلے کی شدت 7.1 درج کی گئی۔
پٹنہ: بہار کے پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ راجدھانی پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں زمین ہل گئی۔ صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ اچانک نیند سے بیدار ہو گئے۔
زلزلے کے جھٹکے صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب محسوس ہوئے۔ بہار میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 بتائی جارہی ہے۔
اس کا مرکز نیپال کی سرحد کے قریب تبت میں تھا۔ تاہم تبت میں زلزلے کی شدت 7.1 درج کی گئی۔
پٹنہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔
صبح سویرے سردی میں سڑکوں پر ہجوم جمع ہو گیا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق بہار میں ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔