دہلی
دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی جانب سے شیئر کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق رات 10:23 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 تھی اور اس کا مرکز اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں تھا۔
نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں آج رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی جانب سے شیئر کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق رات 10:23 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 تھی اور اس کا مرکز اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں تھا۔
زلزلے کا مرکز طول البلد 30.103 شمال اور طول البلد 79.561 مشرق میں تھا۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 13 کلومیٹر نیچے تھا۔ اس وقت کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔