آر پی ایف سکندرآباد کی مؤثر کارروائیاں کروڑوں روپے کا کھویا ہوا سامان مسافروں تک پہنچا دیا
آر پی ایف نے اس چھ ماہ کے عرصے میں 658 مقدمات کامیابی سے نمٹائے، جن میں سامان، الیکٹرانک آلات، زیورات، نقد رقم اور اہم دستاویزات برآمد کی گئیں
حیدرآباد : جنوبی وسطی ریلوے (ایس سی آر) کے سکندرآباد ڈویژن کی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے آپریشن امانت کے تحت جنوری سے جون 2026 کے دوران مسافروں کا 2 کروڑ 24 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ سامان برآمد کرکے انہیں واپس کر دیا۔
بدھ کے روز جاری کردہ ایس سی آر کے بیان کے مطابق، آر پی ایف نے اس چھ ماہ کے عرصے میں 658 مقدمات کامیابی سے نمٹائے، جن میں سامان، الیکٹرانک آلات، زیورات، نقد رقم اور اہم دستاویزات برآمد کی گئیں۔ جنوری 2024 سے اب تک سکندرآباد ڈویژن مجموعی طور پر 2,747 مقدمات حل کر چکا ہے.
جن کے ذریعے 7 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی اشیا ان کے اصل مالکان کو واپس کی جا چکی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کی کامیابی میں 700 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی، ریزرویشن اور سفری ریکارڈ کی مدد سے مالکان کا فوری سراغ لگانا اور برآمد شدہ سامان حوالے کرنے سے پہلے شفاف تصدیقی عمل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔