شمالی بھارت

غیر بی جے پی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں جاری: نتیش کمار

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے 24 اپریل کو کولکتہ میں نتیش کمار اور ان کے نائب تیجسوی یادو سے ملاقات کے بعد نتیش کمار سے کہا تھا کہ وہ لوک سبھا الیکشن سے قبل اپوزیشن اتحاد پر تبادلہ خیال کے لیے پٹنہ میں غیر بی جے پی جماعتوں کی میٹنگ کا اہتمام کریں۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے ہفتہ کے دن اشارہ دیا کہ کرناٹک اسمبلی الیکشن کے بعد پٹنہ میں اپوزیشن قائدین کی میٹنگ ہوسکتی ہے۔ جنتا دل یو سربراہ نے کہا کہ توقع ہے کہ اس میٹنگ میں اپوزیشن اتحاد سے جڑے مسائل حل ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار

انھوں نے کہا کہ ہم یقینا مل بیٹھیں گے اور 2024ء کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے سے جڑے مسائل پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ فی الحال بعض قائدین کرناٹک اسمبلی الیکشن میں مصروف ہیں۔ یہ الیکشن ہوجائے تو ہم میٹنگ کا مقام طے کریں گے۔ اگر اتفاقِ رائے سے پٹنہ طے ہوجائے تو ہم یہاں میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں پٹنہ میں اپوزیشن میٹنگ کا اہتمام کرنے میں خوشی ہوگی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ کیا جاسکتا ہے کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے 24 اپریل کو کولکتہ میں نتیش کمار اور ان کے نائب تیجسوی یادو سے ملاقات کے بعد نتیش کمار سے کہا تھا کہ وہ لوک سبھا الیکشن سے قبل اپوزیشن اتحاد پر تبادلہ خیال کے لیے پٹنہ میں غیر بی جے پی جماعتوں کی میٹنگ کا اہتمام کریں۔

 ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ نتیش بابو سے میری صرف ایک درخواست ہے۔ جئے پرکاش جی کی تحریک (جے پی مؤومنٹ) بہار سے شروع ہوئی تھی، بہار میں کل جماعتی اجلاس ہوجائے تو ہم طے کرسکتے ہیں کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے۔ نتیش کمار نے ممتا بنرجی کے اِس دوستانہ مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے (ممتا بنرجی نے) تو بولا ہی تھا پٹنہ میں میٹنگ کے لیے۔

نتیش کمار نے کہا کہ ہم بی جے پی کی مرکزی حکومت کے خلاف زیادہ سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش میں ہیں۔ میں حال میں کئی اپوزیشن قائدین سے ملاقات کرچکا ہوں۔ اب میں دیگر غیربی جے پی جماعتوں سے بات چیت کروں گا۔ میرا مقصد عام انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنا ہے۔

a3w
a3w