مشرق وسطیٰ

غزہ کے رفح دھماکے میں آٹھ فوجی ہلاک: اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح میں ہفتہ کو ہونے والے ایک دھماکے میں اس کے آٹھ فوجی مارے گئے۔

یروشلم: اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح میں ہفتہ کو ہونے والے ایک دھماکے میں اس کے آٹھ فوجی مارے گئے۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
عالیہ، پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور کا بھی فلسطین سے اظہار یگانگت
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

آئی ڈی ایف کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ تمام فوجی نیمر کامبیٹ انجینئرنگ وھیکل(سی ای وی) کے اندر مارے گئے تھے جب کہ یہ فوجی ایک قافلے میں تھے جو شام کے وقت شمال مغربی ضلع رفح میں حماس کے خلاف کارروائی شروع کر رہے تھے کہ اس دوران 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کے فوجیوں نے تقریباً 50 فلسطینی بندوق برداروں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ قافلہ آرام کے لیے فوج کی طرف سے قبضے میں لی گئی عمارتوں کی طرف جا رہا تھا جب نیمر سی ای وی میں زبردست دھماکہ ہوا۔

فوج نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ پہلے سے نصب بم سے یا حماس کی جانب سے گاڑی پر رکھا گیا دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے ہوا۔

a3w
a3w