تلنگانہ

تلنگانہ میں اہل ووٹرس کے اندراج کی مہم

اسٹیٹ الیکشن آفیسر (سی ای او) سدرشن ریڈی نے ریاست میں ووٹروں کے اندراج کی مہم کو تیز کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔

حیدرآباد: اسٹیٹ الیکشن آفیسر (سی ای او) سدرشن ریڈی نے ریاست میں ووٹروں کے اندراج کی مہم کو تیز کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں
ووٹر لسٹ میں نام درج کرائیں: سی ای او سدرشن ریڈی
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
کشن ریڈی اور کویتا نے ووٹ دیا
انتخابی ضابطہ اخلاق، بغیر اجازت جلسہ کو روک دیا گیا

سدھرشن ریڈی نے اپنے دفتر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا تاکہ ووٹرس کے اندراج کے لیے جاری مہم میں ہوئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 11 نمائندوں نے شرکت کی۔

سی ای او نے مہم میں بوتھ لیول آفیسرز کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو یکم جنوری 2025 تک 18 سال کے ہو جائیں گے کو پہلی بار ووٹرز کی فہرست میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا موجودہ ووٹرز کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے اور درست بنانے پولنگ بوتھس میں ووٹرس کی تقسیم میں معقولیت لانے اور ریاست بھر میں ووٹر کے اندراج میں مجموعی بہتری کو یقینی بنانے میں بی ایل اوز کا کردار کافی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اف انڈیا نے اہل ووٹرز کو کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی اجازت دے کر ووٹر کے اندراج کو آسان بنا دیا ہے جو نقائص سے پاک ہے۔

اجلاس کے دوران سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے تعمیری تجاویز پیش کیں اور پارٹی کے نمائندوں کو اندراج کے عمل میں زیادہ فعال انداز میں شامل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

a3w
a3w