تمام اسکولوں اور کالجوں میں 17 اگست کو چھٹی کا اعلان
تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات اور اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا
جالندھر : 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر ہفتہ کے روز مقامی گرو گوبند سنگھ اسٹیڈیم میں ضلعی سطح کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی اور قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران، عوامی نمائندوں، پولیس و دیگر محکموں کے افسران، طلبہ اور بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات اور اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ طلبہ کی جانب سے ملی نغمے، ثقافتی پروگرام اور حب الوطنی پر مبنی پیشکشیں بھی پیش کی گئیں، جنہیں حاضرین نے سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کی محنت کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اپنی شاندار اور حب الوطنی کے رنگ میں رنگی پیشکشوں سے ضلعی سطح کی تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرنے والے پنجاب کے باغبانی، مجاہدینِ آزادی اور دفاعی خدمات کی بہبود کے وزیر موہندر بھگت کی جانب سے 17 اگست کو ضلع جالندھر کے تمام سرکاری /پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا۔