مشرق وسطیٰ

ایمریٹس اور فلائی دبئی نے ایک اور خوشخبری سنادی

متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس اور فلائی دبئی نے اپنے فضائی نیٹ ورک کا دائرہ 280 اسٹیشنوں تک وسیع کردیا۔

دبئی: متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس اور فلائی دبئی نے اپنے فضائی نیٹ ورک کا دائرہ 280 اسٹیشنوں تک وسیع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الامارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق قومی فضائی کمپنی کے نیٹ ورک میں 6 براعظموں کے 151 مقامات شامل ہیں جبکہ دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں کارگو خدمات ہیں۔

فلائی دبئی 58 ممالک میں 129 مقامات تک اپنی سروس فراہم کرتی ہے، ان میں 75 سے زائد ایسے مقامات بھی شامل ہیں جو پہلے دبئی سے براہ راست فضائی روابط میں شامل نہیں تھے۔

امارات کی قومی فضائی کمپنی اس وقت 151 انٹرنیشنل اسٹیشنز تک اپنی رسائی ممکن بناچکی ہے، ایئرلائن نے کوڈ شیئرنگ اور پارٹنر شپ کے معاہدے کیے ہیں۔

ایمریٹس اپنے مسافروں کو نئی منزلوں تک پہنچانے کے لیے اپنے نیٹ ورک میں 29 مقامات پر آپریشنز شروع کرنے جارہی ہے، کینیڈا کے مانٹریال ایئرپورٹ اور ٹوکیو کے ھانیدا ایئرپورٹ کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔

ایمریٹس اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا کے لیے بھی 4 نومبر سے فضائی آپریشن شروع کرنے جارہی ہے، یہ اسکاٹ لینڈ کے لیے دوسری یومیہ پرواز ہوگی اس سے قبل گلاسگو کے لیے یومیہ پروازیں چلائی جا رہی تھیں۔

دبئی اور لاگوس کے درمیان یومیہ پرواز چلائی جائے گی۔ اسی طرح نائجیریا کے بڑے شہروں کو دبئی سے جوڑا جائے گا۔ ایمریٹس یکم اکتوبر سے نائجیریا کے لیے اپنی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فلائی دبئی کی اگر بات کی جائے تو رواں سال کے آغاز سے ہی سعودی عرب کے شہر الجوف اور بحیرہ احمر کے علاوہ کینیا کے ممباسا، ملائیشیا کے لنکاوی اور پینانگ کے لیے فضائی سروس کا آغاز کرچکی ہے۔

a3w
a3w