حیدرآباد

ماں پرحملہ پربرہم بیٹے نے باپ کو ہلاک کردیا

پولیس کے مطابق52سالہ سدانندم جو دامرلا پلی کا رہنے والا ہے، مٹی کے برتن بنانے کا کام کرتاتھا، اتوار کی دیر رات اپنی بیوی سجاتا سے اس کی شدید بحث وتکرارہوئی۔

حیدرآباد: ایک چونکا دینے والی واردات میں، شہرحیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شاہ آباد میں گھر میں جھگڑے کے بعد ایک شخص کو مبینہ طور پر اس کے بیٹے نے مار پیٹ کر قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری


پولیس کے مطابق52سالہ سدانندم جو دامرلا پلی کا رہنے والا ہے، مٹی کے برتن بنانے کا کام کرتاتھا، اتوار کی دیر رات اپنی بیوی سجاتا سے اس کی شدید بحث وتکرارہوئی۔

اس نے بیوی پرحملہ کردیاجس پر برہم اس کے بیٹے نریش نے باپ پرحملہ کردیا۔اس حملہ میں وہ نیچے گرکرہلاک ہوگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے نریش کو گرفتار کیا، جسے بعد میں پیر کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔