جاپانی وزیر اعظم کشیدا کی تقریر کے دوران دھماکہ، مشتبہ شخص گرفتار
واقعہ کے بعد وزیراعظم کوفوری طور پر کورکرلیاگیا اور انہیں جائے وقوعہ سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ انہیں کوئی چوٹ یا نقصان نہیں پہنچا ہے۔ کیوڈو نیوز نے رپورٹ کے مطابق مسٹر کشیدا واقعے کے بعد واکایاما پریفیکچرل پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہیں اور ان کی تقریر منسوخ کر دی گئی۔
ٹوکیو: جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کو ہفتہ کے روزواکایاما شہر میں تقریر کے دوران ان پرپھینکے گئے دھواں بم دھماکہ کے بعد وہاں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔
قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ واکایاما شہرمیں ایک بندرگاہ پر کشیدا پر پائپ نما بم پھینکنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
این ایچ کے فوٹیج میں نظرآرہا ہے کہ زورداردھماکہ کے بعد دھواں پھیل گیا اورلوگوں کی بھیڑ کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ اسی دوران پولیس اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو پکڑ کر زمین پر بیٹھا دیا۔
کیوڈو نیوز اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق مسٹر کشیدا پرتقریباً 1130 بجے اسموک بم پھینکا گیا، جب وہ ایوان نمائندگان کے ضمنی انتخابات کی حمایت میں تقریر کرنے جا رہے تھے۔
مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد وزیراعظم کوفوری طور پر کورکرلیاگیا اور انہیں جائے وقوعہ سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ انہیں کوئی چوٹ یا نقصان نہیں پہنچا ہے۔ کیوڈو نیوز نے رپورٹ کے مطابق مسٹر کشیدا واقعے کے بعد واکایاما پریفیکچرل پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہیں اور ان کی تقریر منسوخ کر دی گئی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب جاپان اگلے ماہ ہیروشیما میں جی7 رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس سے قبل شمالی ساپورو اور ناگانو کے شہر کروئیزاوا میں گروپ آف سیون (جی7) کی وزارتی میٹنگوں کی میزبانی کرنے والا ہے۔