دہلی

ایکسائز اسکام، کجریوال، سسوڈیا، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے آج مبینہ ایکسائز اسکام سے متعلق منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسس میں چیف منسٹر اروند کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کردی۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے آج مبینہ ایکسائز اسکام سے متعلق منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسس میں چیف منسٹر اروند کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کردی۔

متعلقہ خبریں
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
شیوسینا قائد آدتیہ ٹھاکرے کی چیف منسٹر دہلی سے ملاقات
کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز

خصوصی جج کاویری باویجہ نے منی لانڈرنگ کیس میں کجریوال کی تحویل میں 31جولائی تک توسیع کردی، جس کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کررہی ہے، جبکہ کرپشن کیس میں ان کی عدالتی تحویل میں 8 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔

اِس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کررہی ہے۔ جج نے منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی لیڈر اور دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا، بھارت راشٹراسمیتی کی لیڈر کے کویتا اور دیگر ملزمین کی عدالتی تحویل میں بھی 31 جولائی تک توسیع کردی۔

ملزمین کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے ای ڈی کیس میں کجریوال کو عبوری ضمانت منظور کی تھی، تاہم وہ ہنوز تہاڑ جیل میں ہیں، کیونکہ انہوں نے اس کیس میں بیل بانڈ پیش نہیں کیا ہے۔ وہ سی بی آئی کے کیس میں عدالتی تحویل میں ہیں۔