فیس بک کی سروسز اچانک متاثر، دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا
صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹس میں لاگ اِن نہیں ہو پا رہے تھے۔ جبکہ بعض صارفین اگر لاگ اِن ہونے میں کامیاب بھی ہوئے تو انہیں پوسٹس کرنے، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے اور نیوز فیڈ دیکھنے میں دشواری پیش آئی۔
حیدرآباد: دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں شامل فیس بک کی سروسز اچانک متاثر ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر (Down Detector) کے مطابق مختلف ممالک سے فیس بک کی سروسز میں خرابی کی بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹس میں لاگ اِن نہیں ہو پا رہے تھے۔ جبکہ بعض صارفین اگر لاگ اِن ہونے میں کامیاب بھی ہوئے تو انہیں پوسٹس کرنے، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے اور نیوز فیڈ دیکھنے میں دشواری پیش آئی۔
فیس بک کے ساتھ ساتھ فیس بک میسنجر کی سروسز بھی بعض صارفین کے لیے متاثر رہیں۔ متعدد افراد نے شکایت کی کہ وہ پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ مسئلہ ممکنہ طور پر کسی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ اگرچہ اس حوالے سے فیس بک کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ مسئلہ صرف بھارت تک محدود نہیں رہا، بلکہ کینیڈا، برطانیہ، ترکی سمیت کئی دیگر ممالک کے صارفین نے بھی فیس بک کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات درج کرائیں، جس کے باعث اسے عالمی سطح پر پیش آنے والی تکنیکی خرابی قرار دیا جا رہا ہے۔