ایشیاء

قانون کی پیروی نہ کرنے سے روس میں آئندہ سال واٹس ایپ کی بندش کا امکان

روسی فیڈریشن کونسل میں ڈیجیٹل اکانومی کی ترقیاتی کونسل کے وائس چیئرمین آرٹیم شیکن نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

ماسکو: روسی قانون کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ میسنجر کے 2025 میں روس میں بلاک ہونے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

روسی فیڈریشن کونسل میں ڈیجیٹل اکانومی کی ترقیاتی کونسل کے وائس چیئرمین آرٹیم شیکن نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

مسٹر شیکن نے کہا کہ "اگر واٹس ایپ میسنجر کچھ تقاضوں اور ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتا ہے، تو اس کے بلاک ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں”۔

2025 میں روس میں واٹس ایپ کی پوزیشن کی ترقی کا انحصار صارفین اور پیغام رسانی سے متعلق معلومات کو ذخیرہ کرنے کے معاملے میں میسنجر کی انتظامیہ کے موقف پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ "یہ ضروری ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں یہ بات سمجھ لیں کہ روسی سرزمین پر اپنی سرگرمیاں کرتے ہوئے، انہیں ہمارے ملک کے قانون کی تعمیل کرنی ہوگی، ورنہ ان کا کاروبار ناممکن ہو جائے گا۔”