حیدرآباد
معروف اداکارہ پاولا شیاما چل بسیں
پاولا شیاما کے انتقال کی خبر سے تلگو فلم اور تفریحی صنعت میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں، ساتھی فنکاروں اور خیر خواہوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
حیدرآباد: معروف اداکارہ پاولا شیاما کا منگل کی علی الصبح حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال میں دورانِ علاج انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے علالت کا شکار تھیں اور اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ کو رات 1 بج کر 52 منٹ پر دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث دورانِ علاج ان کی موت واقع ہوگئی۔
پاولا شیاما کے انتقال کی خبر سے تلگو فلم اور تفریحی صنعت میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں، ساتھی فنکاروں اور خیر خواہوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اداکارہ کی آخری رسومات اور تدفین سے متعلق مزید تفصیلات ان کے اہل خانہ کی جانب سے بعد میں جاری کیے جانے کی توقع ہے