جرائم و حادثات

حیدرآباد کے راجندر نگر میں قتل کی واردات

شہرحیدرآباد کے راجندرنگر، میلاردیوپلی علاقہ میں اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کے قتل کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگر، میلاردیوپلی علاقہ میں اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کے قتل کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

متقول کی شناخت 28سالہ آصف کے طورپر کی گئی ہے جو میلاردیوپلی میں گذشتہ 20دن سے ایک ورکشاپ میں کام کررہا تھا۔

منگل کی شب کام مکمل ہونے کے بعد جب تمام لوگ چلے گئے تو آصف ورکشاپ کے کمرہ میں ہی مقیم رہا۔بدھ کی صبح جب دیگر ورکرس وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ کیمرے ٹوٹے ہوئے ہیں اور آصف دروازہ نہیں کھول رہا ہے۔

اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو بستر پرپایا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔