کھیل

فیفا ورلڈکپ نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد مراکشی کھلاڑی کا ایمان افروز بیان وائرل

ہم مسلمان ہیں، ہم اس دنیا میں بہت تھوڑے وقت کے لیے آئے ہیں، ہر چیز اللہ کی ہے اور ہمیں ہر حال میں اسی کا شکر ادا کرنا چاہیے

مونٹیری : فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نیدرلینڈز کے خلاف یادگار کامیابی کے بعد مراکش کے دفاعی کھلاڑی عیسیٰ دیوپ کا ایک مختصر مگر ایمان افروز بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے عیسیٰ دیوپ نے کہا، ’ہم مسلمان ہیں، ہم اس دنیا میں بہت تھوڑے وقت کے لیے آئے ہیں، ہر چیز اللہ کی ہے اور ہمیں ہر حال میں اسی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔‘

ان کے اس بیان کو دنیا بھر کے فٹبال شائقین، خصوصاً مسلم مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ عیسیٰ دیوپ نے کامیابی کے موقع پر اپنی فتح کا سہرا اپنی محنت کے بجائے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کو دے کر عاجزی اور ایمان کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ مراکش نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔اس تاریخی کامیابی کے بعد عیسیٰ دیوپ کی گفتگو نہ صرف فٹبال حلقوں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بن گئی جہاں ہزاروں صارفین نے ان کے الفاظ کو متاثر کن اور حوصلہ افزا قرار دے رہے ہیں۔