قومی
اقرا حسن کے خلاف ایف آئی آر درج
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ کیرانہ کی رکن پارلیمنٹ اور ان کے حامیوں نے سونو کشیپ قتل کیس کے سلسلہ میں احتجاج کے دوران سڑک پر ٹریفک روک دی۔ سرکاری عہدیداروں کے کام کاج میں مداخلت کی۔
سہارنپور (آئی اے این ایس) اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں سماج وادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کے خلاف 19 مئی کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر کے سامنے احتجاج کے سلسلہ میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ کیرانہ کی رکن پارلیمنٹ اور ان کے حامیوں نے سونو کشیپ قتل کیس کے سلسلہ میں احتجاج کے دوران سڑک پر ٹریفک روک دی۔ سرکاری عہدیداروں کے کام کاج میں مداخلت کی۔
اقرا حسن کے علاوہ ایف آئی آر میں 7 دیگر افراد کا نام لیا گیا ہے۔ 25 نامعلوم افراد کے خلاف بھی معاملہ درج ہواہے۔ انچارج سیول لائنس پولیس ناکہ کی شکایت پر صدر بازار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہوئی۔
حکام‘وائرل ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہے ہیں تاکہ نامعلوم افراد کی شناخت ہوسکے۔ اس واقعہ نے ضلع میں نئی سیاسی کشیدگی پیدا کردی ہے۔