جاپان کے خلائی مرکز میں راکٹ کے تجربے کے دوران آتشزدگی
مقامی پولس اور فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ٹوکیو: کاگوشیما پریفیکچر میں واقع جاپان کے تانیگاشیما خلائی مرکز میں ایندھن والے چھوٹے راکٹ ایپسیلون ایس کے ٹیسٹ کے دوران منگل کے روز آگ لگ گئی۔
قومی نشریاتی ادارے NHK نے جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) کے حوالے سے کہا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے Epsilon S کے دوسرے مرحلے کے ٹیسٹ کے دوران پیش آیا۔
یہ ٹیسٹ تقریباً 120 سیکنڈ تک جاری رہنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، لیکن ٹیسٹ کی جگہ پر آگ لگ گئی، جس کے بعد آگ بجھانے کی کوششیں شروع کی گئیں۔
مقامی پولس اور فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ایپسلون ایس جاپان کے اہم راکٹوں میں سے ہے جو فی الحال JAXA کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔
منگل کے روز کے ٹیسٹ سے قبل جولائی 2023 میں بھی اکیتا میں اسی طرح کے ٹیسٹ کے دوران دھماکہ ہوا تھا۔
ایجنسی اب ان حالات کا جائزہ لے رہی ہے جن کی وجہ سے تازہ ترین آتشزدگی ہوئی۔