مذہب
گولکنڈہ میں بارانِ رحمت کے لیے نمازِ استسقاء ادا، بارش کے لیے خصوصی دعا
بارش اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس کے بغیر انسانی زندگی اور قدرتی نظام کا جاری رہنا مشکل ہے۔ بارانِ رحمت میں تاخیر کے پیشِ نظر مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی و انکساری کے ساتھ توبہ و استغفار کرتے ہوئے بارش کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں گولکنڈہ کے اویسی گراؤنڈ، قلعہ محمد نگر میں نمازِ استسقاء کا اہتمام کیا گیا۔

گولکنڈہ : بارانِ رحمت کے لیے اتوار، 11 اکتوبر 2026 کو صبح 10 بجے اویسی گراؤنڈ، قلعہ محمد نگر، گولکنڈہ میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔
نمازِ استسقاء کی امامت مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری، خطیب و امام عیدگاہ گنبدانِ قطب شاہی نے انجام دی۔ اس موقع پر مفتی تجمل احمد کامل جامی نظامیہ نے بارانِ رحمت کے لیے خصوصی دعا کی، جبکہ قاضی و قاری طیب مومن صاحب نے بیان کیا۔
اس بابرکت اجتماع کے انتظامات میں الحاج غلام محی الدین خان پاشاہ بھائی، شکیل علی خان اور محمد رفیع رپورٹر نے حصہ لیا۔
اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی گئی کہ وہ اپنی رحمت سے بارش نازل فرمائے، خشک سالی کو دور کرے اور تمام انسانوں کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین