انٹرٹینمنٹ
تلگو اداکار چرنجیوی کی فلم آچاریہ کے سیٹ پر لگی آگ
سمجھاجاتا ہے کہ سیٹ کے باب الداخلہ کے قریب کسی نے سگریٹ پی کر ڈال دی جس کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلگوفلموں کے اداکار چرنجیوی کی فلم آچاریہ کے سیٹ کو آگ لگ گئی۔
اس واقعہ کا ویڈیو سامنے آیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ سٹ جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔
سمجھاجاتا ہے کہ سیٹ کے باب الداخلہ کے قریب کسی نے سگریٹ پی کر ڈال دی جس کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔
اس فوٹیج میں ہر طرف آگ کے شعلے نظرآرہے تھے اور اس واقعہ کو دیکھنے والے آگ کو بجھانے کیلئے پانی کے نہ ہونے کی شکایت کررہے تھے۔
آچاریہ کا سیٹ، کوکا پیٹ کی ایک پرائیویٹ فرم کی جانب سے بنایا گیا تھا جو بتایا جاتا ہے کہ 23کروڑروپئے کا تھا۔