شمالی بھارت
ایودھیا میں کارسیوکوں پر فائرنگ حق بجانب تھی: سوامی پرساد
سماج وادی پارٹی قائد سوامی پرساد موریہ نے ملائم سنگھ دورِحکومت میں 1990 میں ایودھیا میں کارسیوکوں پر پولیس فائرنگ کو حق بجانب ٹھہرایا۔
خاص گنج (یوپی): سماج وادی پارٹی قائد سوامی پرساد موریہ نے ملائم سنگھ دورِحکومت میں 1990 میں ایودھیا میں کارسیوکوں پر پولیس فائرنگ کو حق بجانب ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ دستور کو بچانے کے لئے اُس وقت کی حکومت نے یہ حکم دیا تھا۔ سوامی پرساد موریہ ماضی قریب میں اپنے بیانات کے ذریعہ تنازعات میں گھرتے رہے ہیں۔
سماج وادی پارٹی قائد نے کہا کہ کارسیوکوں پر فائرنگ اُس وقت کی حکومت نے دستور کو بچانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے کرائی تھی۔
اُس وقت غیرسماجی عناصر توڑپھوڑ پر اترآئے تھے۔ سوامی پرساد موریہ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔