حیدرآباد

حیدرآباد کے نہروزوپارک میں پہلی مرتبہ بھیڑیوں کے بچوں کی پیدائش متوقع

تین سے چار بھیڑیوں کی پیدائش کی توقع کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبا دکا نہرو زولوجیکل پارک نئے مہمانوں کے لئے تیار ہے کیونکہ پہلی بار مادہ بھیڑیا اگلے ایک یا دو ہفتوں میں بچے دینے والے ہے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

تین سے چار بھیڑیوں کی پیدائش کی توقع کی جارہی ہے۔

چڑیا گھر میں تین بھیڑئیے ہیں۔ دو نر اور ایک مادہ۔زو کے ایک عہدیدار نے کہا ”ہم واقعی بھیڑیئے کے بچوں کا استقبال کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

بچوں کی پیدائش کے بعد، انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور توقع ہے کہ انہیں ایک سال کی مدت کے بعد عوام کے دیکھنے کے لیے چھوڑ دیا جائے گا۔ ”بھیڑیوں کے حمل کی مدت 60-75 دن ہے۔

ہم اگلے 10-15 دنوں میں بچوں کی پیدائش کی توقع ہے۔ 380 ایکڑ رقبہ پر پھیلا یہ چڑیا گھر 194 مختلف انواع کے جانوروں کا گھر ہے۔