مشرق وسطیٰ

صحرائی راستے سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش، 5 افراد گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ بغیر حج پرمٹ کے صحرائی راستے سے پیدل مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تمام ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر صحرائی راستے سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں ایک سعودی شہری، دو مصری اور دو یمنی باشندے شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ بغیر حج پرمٹ کے صحرائی راستے سے پیدل مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تمام ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ پبلک سیکیورٹی نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط اور سرکاری ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔