امریکہ و کینیڈا

پیرو میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق’’آگ میں زخمی ہونے والے دیگر ایک شخص کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

لیما: پیرو کے جنوبی علاقے اریکیپا میں پیر کی رات لگی زبردست آگ میں تین بچوں سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ
کووڈ۔ 19 کی روک تھام کیلئے کاربی ویاکس ویکسین مفید
پرویز مشرف مرحوم کی اپیل پر جمعہ کو سماعت

مقامی افسران نے منگل کو بتایا کہ یہ آگ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب صوبہ کمانا کے سیکوچا میں کارلوس پورٹوکیریرو ڈونگو بستی میں لگی۔

انہوں نے بتایا کہ کافی مشقت کے بعد منگل کی صبح تک آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ نے 10 مکانات کو تباہ کر دیا اور 100 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔

نجی نشریاتی ادارے ریڈیو پروگرامس ڈیل پیرو نے اریکیپا کے علاقائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ جوز بیریزوٹا کے حوالے سے بتایا کہ اب تک پانچ اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق’’آگ میں زخمی ہونے والے دیگر ایک شخص کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

لا ری پبلکا اخبار کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے گھریلو گیس کا ٹینک پھٹ گیا اور آگ تیزی سے پھیل گئی۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ آگ کی زد میں کئی مکانات آئے۔