گجرات میں ٹریفک خلاف ورزی پر پھول پیش کئے جائیں گے
21 اکتوبر تک 27 اکتوبر کوئی ٹریفک فائن وصول نہیں کیا جائے گا۔ ہیلمٹ یا ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر یا ٹریفک کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو پولیس پھول پیش کرے گی۔
سورت: حکومت ِ گجرات نے اعلان کیا ہے کہ جاریہ سال دیوالی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لوگوں سے کوئی جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ گجرات کے مملکتی وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے جمعہ کے دن سورت میں یہ اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ دیوالی تہوار کے مدنظر گجرات ٹریفک پولیس 27 اکتوبر تک کوئی جرمانہ وصول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کے موقع پر لوگوں کو راحت دینے کا فیصلہ چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل کی رہنمائی میں ریاستی محکمہ داخلہ نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر تک 27 اکتوبر کوئی ٹریفک فائن وصول نہیں کیا جائے گا۔ ہیلمٹ یا ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر یا ٹریفک کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو پولیس پھول پیش کرے گی۔
گجرات میں بی جے پی کی حکومت ہے اور اسمبلی الیکشن دسمبر کے اواخر میں ہونے والا ہے۔ دیوالی فیسٹیول شروع ہوچکا ہے۔ لکشمی پوجا 24 اکتوبر کو ہوگی۔