شمال مشرق

بی جے پی کے سابق قائد سندیپ وارئیر کی مسلم لیگ سربراہ سے ملاقات

ٹی وی مباحثوں میں سرگرمی سے حصہ لینے کے باعث کیرالا بی جے پی کا نمایاں چہرہ رہے سندیپ وارئیر 20نومبر کے پالکڈ ضمنی اسمبلی الیکشن سے قبل کانگریس میں شامل ہوگئے۔ ان کے اس اقدام سے بی جے پی کے لئے ریاست میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

ترواننت پورم: بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے سابق رکن سندیپ وارئیر نے جو کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں اتوار کے دن مسلم لیگ سربراہ پانکڈ صادق علی شہاب تھنگل سے ملاقات کی۔ صادق علی شہاب تھنگل، مسلم لیگ کے قومی جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی اور دیگر سینئر قائدین نے گرمجوشی سے ان کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک

ٹی وی مباحثوں میں سرگرمی سے حصہ لینے کے باعث کیرالا بی جے پی کا نمایاں چہرہ رہے سندیپ وارئیر 20نومبر کے پالکڈ ضمنی اسمبلی الیکشن سے قبل کانگریس میں شامل ہوگئے۔ ان کے اس اقدام سے بی جے پی کے لئے ریاست میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وارئیر نے کہا کہ ملاپورم سے میرا مضبوط رشتہ رہا ہے۔

 ملاپورم میں سیکولرازم پانکڈ فیملی کی وجہ سے ہے۔ اس حقیقت کو سارا ملک مانتا ہے۔ انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کی کوششوں پر مسلم لیگ کی ستائش کی۔

 انہوں نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاستی صدر کے سریندرن کو ان کی نشست کی اہمیت معلوم نہیں۔ بی جے پی اپنا رویہ نہیں بدل رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور سی پی آئی ایم انہیں ہلاک کرنے کی سازش کرسکتی ہیں۔