سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سرکاری بنگلہ خالی کردیا
سابق چیف جسٹس آف انڈیاڈی وائی چندرچوڑ نے قومی دارالحکومت میں اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیا۔ ملک کے 50 ویں چیف جسٹس گزشتہ برس 8 نومبر کو سبکدوش ہوگئے تھے۔ حال میں تنازعہ پیدا ہوا تھا کہ وہ 5 کرشن مینن مارگ والا سرکاری بنگلہ خالی نہیں کررہے ہیں۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) سابق چیف جسٹس آف انڈیاڈی وائی چندرچوڑ نے قومی دارالحکومت میں اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیا۔ ملک کے 50 ویں چیف جسٹس گزشتہ برس 8 نومبر کو سبکدوش ہوگئے تھے۔ حال میں تنازعہ پیدا ہوا تھا کہ وہ 5 کرشن مینن مارگ والا سرکاری بنگلہ خالی نہیں کررہے ہیں۔
7 جولائی کو پی ٹی آئی سے بات چیت میں جسٹس چندرچوڑ نے کہا تھا کہ ان کا سامان باندھا جاچکا ہے اور وہ بیوی بچوں کے ساتھ عنقریب ایسے سرکاری بنگلہ میں منتقل ہوجائیں گے جہاں انہیں کرایہ دینا پڑے گا۔
جسٹس چندرچوڑ‘ بیوی کلپنا اور 2 جسمانی معذور بیٹیوں پرینکا اور ماہی کے ساتھ سی جے آئی کے سرکاری بنگلہ میں رہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ لگیج پیاک ہوچکا ہے‘ تھوڑا لگیج نئے بنگلہ میں جاچکا ہے اور تھوڑا یہاں کے اسٹور روم میں رکھا ہے۔
6 ماہ کی مدت گزرجانے کے باوجود بنگلہ نہ خالی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میری بچیوں کی میڈیکل کنڈیشن ایسی ہے کہ ان کے لئے وہیل چیر ریمپ والا مکان ضروری ہے۔
وہ ایسے ہی بنگلہ کی تلاش میں تھے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ یکم جولائی کو سپریم کورٹ اڈمنسٹریشن نے مرکز کو لکھا تھا کہ جسٹس چندرچوڑ نے سی جے آئی بنگلہ میں اوور اسٹے کیا ہے۔ یہ بنگلہ خالی کرالیا جائے۔