شمال مشرق

سابق چیف منسٹر ہیمنت سورین کو جارکھنڈ ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی

جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس رنگن مکوپادھیائے کی سنگل بنچ نے پہلے ہی اس معاملے کی سماعت مکمل کر لی تھی اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے آج اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔

رانچی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کو آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی جسٹس رنگن مکوپادھیائے کی سنگل بنچ نے آج ہیمنت سورین کو ضمانت دے دی، جو زمین گھپلے کے معاملے میں جیل میں بند ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
ہیمنت سورین، ای ڈی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

 جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس رنگن مکوپادھیائے کی سنگل بنچ نے پہلے ہی اس معاملے کی سماعت مکمل کر لی تھی اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے آج اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔

سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو 31 جنوری 2024 کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔