دہلی

سابق ڈی ایم کے قائد جعفر صادق منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار

ڈرگ ریاکٹ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے حکام کی طرف سے ہندوستانی ایجنسیوں کو یہ اطلاع دینے کے بعد بے نقاب ہوا تھا کہ ان کے ملکوں میں غذائی اشیاء (فوڈ پراڈکٹس) میں چھپاکر منشیات اسمگل ہورہی ہیں۔

نئی دہلی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے سابق ڈی ایم کے قائد جعفر صادق کو 2 ہزار کروڑ کے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔ این سی بی نے کہا کہ اس نے ڈرگ ”بیرن“ کو ہفتہ کے دن پکڑلیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

 ڈی ایم کے این آر آئی سل سے جڑے جعفر صادق نے فلمیں بھی بنائی تھیں۔ وہ گزشتہ چند دن سے مفرور تھا۔ این سی بی نے ایک ہفتہ قبل اس کے چند ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔

 ڈرگ ریاکٹ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے حکام کی طرف سے ہندوستانی ایجنسیوں کو یہ اطلاع دینے کے بعد بے نقاب ہوا تھا کہ ان کے ملکوں میں غذائی اشیاء (فوڈ پراڈکٹس) میں چھپاکر منشیات اسمگل ہورہی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈرگ کارٹل سے روابط کی خبریں آنے پر جعفر صادق کو ڈی ایم کے سے نکال دیا گیا۔

 ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل این سی بی گیانیشور سنگھ نے بتایاکہ وہ15   فروری سے فرار تھا۔ این سی بی نے اوینتا کمپنی نامی فرم کے گودام سے 50.070 کیلوگرام Pseudoephedrineضبط کی تھی۔

 اور جعفر صادق کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔ اسے دہلی سے گرفتار کیا گیا۔ صادق نے بتایا کہ اس نے منشیات کی غیرقانونی تجارت سے کافی پیسہ کمایا اور اسے فلم‘ کنسٹرکشن‘ ہوٹل جیسے جائز کاروبار میں لگایا۔