ماں کی آنکھوں کے سامنے بچہ ریلوے ٹریک پر گر گیا، پھر ایسا کیا ہوا بچہ کی جان بچ گئی؟
بچہ کی ماں نے بھی اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی لیکن بچہ کو باہر نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ تاہم ایک شخص تیزرفتاری کے ساتھ دوڑتا ہوا آتا ہے اور ریلوے ٹریک پر سے بچہ کو بروقت بچالیتا ہے۔ ریلوے کی جانب سے اس شخص کو انعام دیاگیا۔
دہلی: کہا جاتا ہے کہ زمین پر بہت سے خوبصورت اور شاندار لوگ رہتے ہیں۔ یہ دنیا صرف بہترین لوگوں کی وجہ سے ہی خوبصورت اور حسین لگتی ہے۔ آئے دن ایسی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھ کر ہم دنگ رہ جاتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ اپنی ماں کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن سے گزررہا تھا، بچہ چلتے چلتے اچانک ریلوے ٹریک پر گر جاتا ہے۔
بچہ کی ماں نے اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی لیکن بچہ کو باہر نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ تاہم ایک شخص تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتا ہوا آتا ہے اور ریلوے ٹریک پر بچہ کو بروقت بچالیتا ہے۔ ریلوے کی جانب سے اس شخص کو انعام دیا گیا۔
انعام لینے کے بعد بھی اس شخص نے اپنا بڑا دل دکھایا اور بچے کی تعلیم کیلئے آدھی رقم اُس بچے کے حوالے کردی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ پوری طرح حیران ہیں۔ اس شخص کا نام میور بتایا گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک شخص نے اپنی جان خطرہ میں ڈال کر بچہ کی جان بچائی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سےوائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو کو ہندوستان کے تجربہ کار کرکٹر وی وی ایس لکمشن نے خود شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ اس کی معلومات بھی شیئر کی ہیں۔ اُنہوں نے لکھا کہ اس شخص کا تہہ دل سے شکریہ جس نے 6 سالہ بچے کی جان بچائی۔ ریلوے نے میور کو اعزازی رقم سے بھی نوازا۔ سب سے اچھی بات یہ تھی کہ میور نے اپنے انعام کا آدھا حصہ بچے کی تعلیم کیلئے عطیہ کردیا۔ آپ پر فخر ہے میور!
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 19 لاکھ سے زائدلوگوں نے دیکھا ہے۔ ساتھ ہی اس ویڈیو کو 26 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر کئی لوگوں کے ردعمل دیکھے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت خوبصورت ویڈیو، ایک اور صارف نے کہا کہ اس سے اچھی مثال نہیں مل سکتی۔ میور ایک اچھا انسان ہے۔