تلنگانہ
تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھرراو نے سدولابتکماں کی مبارکباد پیش کی
انہوں نے بتکماں کو تلنگانہ کی ایک منفرد ثقافتی روایت قرار دیاجسے خواتین نو دن تک عقیدت اور خوشی کے ساتھ مناتی ہیں اور آخری دن سدولا بتکماں کے ساتھ اس کا اختتام ہوتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی وبی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو نے سدولابتکماں تہوار کے موقع پر تلنگانہ کے عوام، خاص طور پر خواتین، کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے بتکماں کو تلنگانہ کی ایک منفرد ثقافتی روایت قرار دیاجسے خواتین نو دن تک عقیدت اور خوشی کے ساتھ مناتی ہیں اور آخری دن سدولا بتکماں کے ساتھ اس کا اختتام ہوتا ہے۔
راؤ نے کہا کہ یہ تہوار تلنگانہ کی خواتین کے حوصلے، خوشی اور شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بتکماں ہر گھر کو خوشحال بنائے، مشکلات آسان کرے اور ریاست کے تمام خاندانوں میں خوشی اور خوشحالی لائے۔