دہلی
ٹرینڈنگ

کچوری کھانے والوں پر وکیل نے مرسڈیز کار چڑھادی (بھیانک ویڈیو وائرل)

پولیس کے مطابق اس حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کار ڈرائیور پیراگ مینی نوئیڈا کا رہنے والا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے راج پور روڈ سول لائن پر واقع مشہور ترین فتح چند کچوری فروش کی دکان میں اچانک ایک تیز رفتار کار گھس گئی، بے قابو کار کی زد میں آکر کئی افراد زخمی ہوگئے۔ یہ لوگ کچوری کھا رہے تھے۔ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع

 پولیس کے مطابق اس حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کار ڈرائیور پیراگ مینی نوئیڈا کا رہنے والا ہے۔

اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ جس میں کچھ لوگ دکان کے باہر کھڑے ہو کر کچوری کھا رہے ہیں۔ اسی دوران ایک سفید رفتار مرسڈیز کار آتی ہے اور ان لوگوں کو ٹکر مارتی ہے۔ آس پاس موجود لوگ مدد کے لیے آگے آئے اور زخمیوں کی مدد شروع کردی۔

حادثہ میں زخمی لوگوں کو علاج کے لیے تیرتھ رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق ملزم پیشے سے وکیل ہے اور اس کی بیوی بھی کار میں تھی۔ حادثہ غلطی سے ہوا۔

ابتدائی طبی معائنے کے مطابق ڈرائیور شراب کے نشے میں نہیں تھا، حالانکہ ٹیسٹ کے لیے خون کا نمونہ لیا گیا ہے۔ گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔