تلنگانہ کے سابق وزیر ہریش راو گھر پرنظربند
کوکاپیٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ دوسری جانب بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی آر کے گھر کے قریب بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر ہریش راو کو گھر پرنظربند کردیاگیا۔ آر ٹی سی سٹی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کے خلاف ریاست کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کی جانب سے آج ”چلو بس بھون“ پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا
جس کے تحت گریٹر حیدرآباد حدود میں بی آر ایس کے اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے آر ٹی سی بسوں میں سوار ہو کر بس بھون پہنچنے والے تھے۔ اسی دوران احتجاج میں حصہ لینے کے لیے تیار سابق وزیر ہریش راؤ کو پولیس نے گھرپرنظربند کردیا۔
کوکاپیٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ دوسری جانب بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی آر کے گھر کے قریب بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
بتایا گیا کہ کے ٹی آر صبح 9 بجے سکندرآباد کے ریتو فائل بس اسٹاپ سے بس میں سوار ہو کر بس بھون پہنچنے والے تھے، جبکہ سابق وزیر ہریش راؤ صبح8.45بجے مہدی پٹنم بس اسٹاپ سے بس بھون کے لئے روانہ ہونے والے تھے، مگر پولیس نے انہیں جانے سے روک دیا۔