تلنگانہ

تلگودیشم کے سابق رکن اسمبلی کے دیاکرریڈی چل بسے

حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کے دیاکرریڈی چل بسے۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ انہوں نے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال میں منگل کو آخری سانس لی۔

حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کے دیاکرریڈی چل بسے۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ انہوں نے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال میں منگل کو آخری سانس لی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

ان کی موت کی اطلاع پروزیراعلی کے چندرشیکھرراو، تلگودیشم کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو اور تلنگانہ کے دیگر لیڈروں نے ان کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا اور ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت ظاہر کی۔

دیاکرریڈی، تین مرتبہ تلگودیشم پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے دو مرتبہ امرچنتہ حلقہ کی نمائندگی کی تھی اور ایک مرتبہ مکتھل حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔

وہ تلگودیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بھی بنائے گئے تھے۔ ان کا آبائی مقامی ضلع محبوب نگر کا پرکاپورم تھا۔