حیدرآباد
عثمانیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نونیت راو چل بسے
یونیورسٹی کے پروفیسرس اور طلبہ نے ڈاکٹر راؤ کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بی آر ایس لیڈر شراون نے راوکی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نونیت راو چل بسے۔ انہوں نے 1985تا91 کے درمیان وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ راؤ نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
یونیورسٹی کے پروفیسرس اور طلبہ نے ڈاکٹر راؤ کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بی آر ایس لیڈر شراون نے راوکی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایک متحرک منتظم کے طور پر ان کو یاد کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کا وقار بلند کرنے کے علاوہ راو نے پسماندہ طلباء کی زندگیوں کو بھی نئی شکل دی ہے۔ شراون نے کہا کہ انہیں نونیت راو کے ساتھ بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔