تاریخ کے جھروکوں سے۔ 20 جولائی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا
356 ۔عظیم یونانی حکمران سکندر کی پیدائش ہوئی۔
حیدرآباد: ہندوستان اور دنیا کی تاریخ میں 20 جولائی کے اہم واقعات اس طرح ہیں-
356 ۔عظیم یونانی حکمران سکندر کی پیدائش ہوئی۔
1296۔ علاوالدین خلجی نے جلال الدین خلجی کا قتل کرنے کے بعد خود کو دہلی کا بادشاہ اعلان کیا۔
1531۔ رام چرتر مانس (رامائن) کے مصنف تلسی داس کی پیدائش ہوئی۔
1654 – اینگلو پرتگال معاہدے کے تحت پرتگال انگلینڈ کے تابع ہوا۔
.1810 بگوٹا، نیو گرینیڈا (اب کولمبیا) کے شہریوں نے اسپین سے خود کو آزاد کرایا۔
1654۔ انگریزوں نے پرتگال پر قبضہ کیا۔
1810۔ کولمبیا نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔
1903۔ برطانیہ نے ہندوستان میں شاہی فوج میں توسیع کی۔
1905۔ لارڈ کرزن کی تجویز پر بنگال کی پہلی بار تقسیم ہوئی تھی۔
1919۔ ماؤنٹ ایوریسٹ کو سب سے پہلے سر کرنے والے سر ایڈمنڈ ہیلری کی پیدائش ہوئی۔
1929 – ہندی فلموں کے سدا بہار اداکار راجندر کمار کی پیدائش ہوئی۔
1938 – جاپان کی جانب سے دعویداری واپس لینے کے بعد فن لینڈ کو 1940 اولمپک کھیلوں کی میزبانی سونپی گئی۔
1944 – امریکہ نے جاپان کے مقبوضہ گوام خطے پر حملہ کیا۔
1944 – ایڈولف ہٹلر جرمنی فوج کے ایک افسر کلاز وان اسٹفینبرگ کے حملے میں بال بال بچے۔
1950- بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی پیدائش ہوئی۔
1951 – اردن کے شاہ کنگ عبداللہ اول یروشلم میں حملے میں مارے گئے۔
1956 – فرانس نے تیونس کو آزاد ملک قرار دیا۔
1957۔ ہندوستان کی سب سے بڑی شیشا بنانے والی فیکٹری کا بہار کے ہزاری باغ میں افتتاح ہوا۔
1962 – فرانس اور تیونس کے درمیان دوبارہ سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا۔
1963 – 17 افریقی ممالک اور مڈغاسکر نے یوروپین یونین کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کئے۔
1969۔ امریکی سائنس داں نیل آرمسٹرانگ اور ایلون ایلڈرن چاند پر پہنچنے والے پہلے شخص بنے۔
9971 – تستا دریا کے پانی کی تقسیم پر ہندستان -بنگلہ دیش میں معاہدہ ہوا۔
2000۔ زمبابوے کی پارلیمنٹ نے اپنا نیا سیشن شروع کیا جس میں پہلی بار اپوزیشن کو بیٹھنے کی اجازت ملی۔
2005 – کینڈا ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی منظوری دینے والا دنیا کا چوتھا ملک بنا۔
2012۔ میکسیکو کے نیاریت میں بس حادثہ میں 21 لوگوں کو مارے گئے اور 29 زخمی ہوگئے۔
2016 – ایودھیا بابری مسجد زمین تنازعہ کے اہم پیروکار ہاشم انصاری کا انتقال ہوا۔