مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 17 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 17 اکتوبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

حیدرآباد: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 17 اکتوبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1605 – جلال الدین محمد اکبر کا آج کے دن انتقال ہوا۔

1817 – علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید خان دہلی میں پیدا ہوئے۔

1870 – کلکتہ بندرگاہ کو خود مختار ادارے کے تحت لایا گیا۔

1874 – کلکتہ کو ہاوڑہ سے ملانے کے لیے دریائے ہگلی پر بیرل سے بنا ایک پنٹون پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ بعد میں اس پل کی جگہ ہاوڑہ پل بنایا گیا۔

1888: سائنسدان تھامس الوا ایڈیسن نے آپٹیکل فونوگراف کے پیٹنٹ کے لیے درخواست دی۔

1906 – سوامی رام تیرتھ کی موت ہوئی ۔

1912: بلغاریہ، یونان اور سربیا نے سلطنت عثمانیہ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1917: برطانیہ نے پہلی عالمی جنگ میں پہلی بار جرمنی پر فضائی حملہ کیا۔

1918 – یوگوسلاویہ نے خود کو جمہوریہ قرار دیا۔

1920 – تاشقند میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا قائم ہوئی۔

1933: مشہور سائنسدان البرٹ آئنسٹائن نازی جرمنی سے امریکہ چلے گئے۔

1940 – مہاتما گاندھی نے انفرادی ستیہ گرہ کا اعلان کیا۔

1949 – آئین ساز اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منظور کیا۔ اس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

1955 – ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ سمیتا پاٹل پیدا ہوئیں۔

1968 – میکسیکو اولمپکس میں دو سیاہ فام امریکی کھلاڑیوں نے نسل پرستی کے خلاف خاموش احتجاج کا اظہار کیا۔

1970 – ہندوستانی اسپن باؤلنگ لیجنڈ انل کمبلے کا یوم پیدائش۔ کمبلے کے نام ایک نادر ریکارڈ ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے ہندوستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

1979 – غریبوں اور ناداروں کی مسیحا مدر ٹریسا کو امن کا نوبل انعام دیا گیا۔

1994 – ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو، جنہوں نے 1983 میں ملک کے لیے ورلڈ کپ جیتا، فرید آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری ون ڈے میچ کھیلا۔

2003 – چین ایشیا میں پہلے اور روس کے بعد تیسرے ملک کے طور پر انسانوں کو خلا میں بھیجنے میں کامیاب ہوا۔

2004: گوانتاناموبے جیل میں قیدیوں پر تشدد کا انکشاف ہوا ۔

2007 – آئرش مصنف این اینرائٹ کو ان کے ناول ‘دی گیدرنگ’ کے لیے بکر پرائز سے نوازا گیا۔

2009: بحر ہند میں واقع مالدیپ نے دنیا کی پہلی زیر آب کابینہ اجلاس منعقد کرکے تمام ممالک کو گلوبل وارمنگ کے خطرے سے خبردار کرنے کی کوشش کی۔

2018 – مشہور ہندوستانی کلاسیکل گلوکار ارون بھادوری کا انتقال ہوا ۔

2020 – جیسنڈا آرڈرن کی قیادت میں لیبر پارٹی نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔