مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 25 فروری کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 25 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 25 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1586 ۔ اکبر کے دربار کے نو رتنوں میں سے ایک اور اپنی چالاکی اور حاضر جوابی کے لئے مشہور راجا بیربل، یوسف زئی قبیلے کے ساتھ جنگ میں مارے گئے۔

1760 ۔ انگریز گورنر جنرل رابرٹ کلائیو ہندوستان سے برطانیہ واپس لوٹ گئے۔ بعد میں 1765 میں دوبارہ ہندوستان آئے۔

1788۔پٹس ریگولیٹری ایکٹ نافذ کیا گیا۔

1894۔ روحانی لیڈر مہیر بابا کی پنے میں پیدائش ہوئی۔

1914 ۔ انگریز ایکٹر اور ’ایلس ان ونڈر لینڈ‘ کے پروڈیوسر جانپ ٹینل کا انتقال ہوا۔

1945۔ امریکی طیارے نے جاپان کی راجدھانی ٹوکیوں پر حملے کئے۔

1945۔ دوسری عالمی جنگ میں ترکی نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1948۔ ہندستانی اداکار ڈینی ڈونگ زپا کی پیدائش ہوئی۔

1954۔ جمال عبدالناصر مصر کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

1962۔ عام انتخابات میں کانگریس نے جیت حاصل کی۔

1964 ۔ کیسئس کلے، جو بعد میں محمد علی کے نام سے مشہور ہوئے، ہیوی ویٹ مکے باز سنی لسٹن کو ہرا کر عالمی چمپئن بنے۔

1975۔ سعودی عرب کے اس وقت کے بادشاہ شاہ فیصل کا ان کے ہی بھتیجے فیصل بن موساد نے قتل کیا۔

1976 ۔ دو سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر حکومت نے والدین پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کیا۔

1977۔ خلائی جہاز سویوز۔24 زمین پر لوٹا۔

1981۔ امریکہ کے نیوادہ میں ایٹمی تجربہ کیاگیا۔

1988۔ جنوبی کوریا نے آئین کو نافذ کیا۔

1988 ۔ ہندوستان کا پہلا زمین سے زمین پر مار کرنے والا پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

1995۔ آسام میں ایک ٹرین میں ہونے والے دھماکہ میں 27 فوجی مارے گئے۔

2001 ۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز ٹسٹ بلے باز سر ڈان بریڈمین کا 92 سال کی عمر میں انتقال۔ انہوں نے اپنے کریئر میں 52 ٹسٹ میچ کھیلے ۔

2008۔ فلم نو کنٹری فار اولڈ مین کو 80 ویں آسکر اکیڈمی میں سال کی بہترین فلم چنا گیا۔

a3w
a3w